کیا ہلدی ڈپریشن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جسے صدیوں سے بھارت، چین اور پاکستان میں جلد کے امراض، انفیکشنز، اور تناؤ جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ روشن پیلے رنگ کا مصالحہ ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ہلدی کے صحت بخش فوائد ہلدی کے فوائد کا بنیادی سبب اس میں موجود ایک کیمیائی مرکب کرکومین ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کرکومین جسم میں سوزش (انفلیمیشن) کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ اور اب یہ بات بھی ثابت ہو رہی ہے کہ سوزش اور ڈپریشن کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ڈپریشن پر ہلدی کے ممکنہ اثرات موڈ کو بہتر بنانا : کرکومین دماغ میں سیروٹونن اور ڈوپامائن کی سطح کو بہتر کر سکتا ہے۔ تناؤ کو کم کرنا : یہ دماغ کے ان حصوں کو تبدیل کر سکتا ہے جو تناؤ کے جواب میں کام کرتے ہیں۔ خلیوں کو تحفظ دینا : کرکومین خلیوں میں توانائی پیدا کرنے والے ڈھانچے (مائٹوکونڈریا) کو نقصان سے بچا سکتا ہے۔ پاکستان میں ہلدی کا استعمال پاکستان میں ہلدی کو نہ صرف کھانوں میں ذائقہ اور رنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بلکہ اسے روایتی طور پر زخ...