عمر بڑھنے پر آنکھوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں میں تبدیلیاں آنا ایک فطری عمل ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں موسمی حالات، آلودگی، اور صحت کے مسائل عام ہیں، آنکھوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے پریس بائیوپیا یہ مسئلہ عام طور پر 40 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے، جس میں قریب کی چیزیں یا چھوٹا پرنٹ دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔اس میں آنکھیں فوکس نہیں کر پاتیں، پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھتی عمر کے ساتھ عام ہے۔ اس کا آسان حل ریڈنگ گلسز یا کانٹیکٹ لینز ہیں۔ فلوٹرز یہ چھوٹے نقطے یا دھبے ہوتے ہیں جو آنکھوں کے سامنے تیرتے نظر آتے ہیں۔ یہ عام طور پر بے ضرر ہوتے ہیں، لیکن اگر یہ اچانک زیادہ ہو جائیں یا روشنی کی چمک کے ساتھ ہوں، تو یہ ریٹینا کے الگ ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسے میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ خشک آنکھیں پاکستان کے گرم اور خشک موسم میں آنکھوں کا خشک ہونا عام ہے۔ آنکھوں میں خارش، جلن، یا سرخ ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ آنکھوں کے قطرے یا ہیومیڈیفائر کے استعمال سے آرام مل سکتا ہے۔ آنسوؤں کا زیادہ بہنا آنکھوں سے پانی بہنا موسمی تبدیلیوں، دھول، یا ال...